اقلیتوں کے قومی دن پر ایم این اے اختر بی بی کا پیغام | Akhtar Bibi

اسلام آباد(11اگست 2024)ء  ایم این اے  اختر بی بی  نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتی برادری  پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کا آئین آرٹیکل 25 سمیت مختلف دفعات کے ذریعے اقلیتی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، جو قانون کے سامنے برابری کو یقینی بناتا ہے۔ آرٹیکل 20، جو مذہب کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اقلیتوں کا تعلق کسی بھی برادری سے ہو، ان کا مذہب، عقیدہ یا عقائد محفوظ ہوں گے۔ اور کہا  تھا "ہم سب پاکستانی ہیں، اور ہم سب اس ملک کے برابر کے شہری ہیں، آئیں مل کر ایک ایسی قوم کی تعمیر کے لیے کام کریں جہاں ہر فرد عزت اور احترام کے ساتھ زندگی گزار سکے۔ "

ایم این اے  اختر بی بی  نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔بین المذاھب ہم آہنگی کے زریعے ملک میں امن و استحکام ، اتحاد اور پر امن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ایم این اے  اختر بی بی نے کہا کہ پارلیمان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ، انھیں قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے موثر قانون سازی کی ہے۔

اور کہا قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔